میکسیکو کی صدر نے ایک بار پھر منشیات مافیا کے خلاف جنگ میں امریکی فوجی مداخلت مسترد کر دی

ہفتہ 23 اگست 2025 17:11

میکسیکو کی صدر نے ایک بار پھر منشیات مافیا کے خلاف جنگ میں امریکی فوجی ..
میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام نیایک بار پھر منشیات مافیا کے خلاف جنگ میں امریکی فوجی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے میکسیکو کی خودمختاری پر زور دیاہے ۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے روزانہ کی نیوز کانفرنس میں کہا کہ میکسیکو آزاد، خودمختار اور خود انحصار ریاست ہے اور کسی غیر ملکی حکومت کو اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گا۔