مظفرآباد،گورنمنٹ جیمز اینڈ جیولری ٹریننگ اینڈ پروسیسنگ سینٹر مظفرآباد کے لیے نئے بلاک کا افتتاح کر دیا گیا

پیر 12 مئی 2025 15:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)AJKTEVTA کے زیر انتظام ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سینٹرل پلیٹ مظفرآباد کی مکانیت میں توسیع اور تعمیرعمل میں لاتے ہوئے گورنمنٹ جیمز اینڈ جیولری ٹریننگ اینڈ پروسیسنگ سینٹر مظفرآباد کے لیے نئے بلاک کا افتتاح کر دیا گیا-اس موقع پر چیئرمین AJKTEVTA خواجہ محمد نعیم بسمل، سیکرٹری/ چیف آپریٹنگ آفیسر AJKTEVTA ڈاکٹر مسعود احمد بخاری، ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز صاحبان و معاون سٹاف TEVTA، پرنسپل VTI مظفرآباد اور دیگر سٹاف ممبران VTI مظفرآباد اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کی شرکت۔

ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سینٹرل پلیٹ مظفرآباد میں آمد پر سیکرٹری صنعت و تجارت خالد محمود مرزا، چیئرمین TEVTA خواجہ محمد نعیم بسمل اور دیگر آفیسران AJKTEVTA کا پرنسپل ادارہ عطر احمد ڈار اور انکی پوری ٹیم نے شاندار استقبال کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صنعت و تجارت خالد محمود مرزا نے اپنے دستِ مبارک سے VTI مظفرآباد میں جیمز اینڈ جیولری ٹریننگ اینڈ پروسیسنگ سینٹر کے لئے نو تعمیر شدہ بلاک کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر چیئرمین TEVTA خواجہ محمد نعیم بسمل اور دیگر آفیسران TEVTA بھی موجود تھے ۔ AJKTEVTA میں منتقلی کے بعد گورنمنٹ جیمز اینڈ جیولری ٹریننگ اینڈ پروسیسنگ سینٹر کرائے کی عمارت میں تھا اور مکانیت بھی موزوں نہ تھی۔ چیئرمین اتھارٹی نے گورنمنٹ جیمز اینڈ جیولری ٹریننگ اینڈ پروسیسنگ کے پہلے وزٹ کے دوران اسکی شفٹنگ کے احکامات دیے تھے جس پر عمل کرتے ہوئے مختصر وقت میں ادارہ کے لیے سینٹرل پلیٹ مظفرآباد میں مکانیت میں توسیع عمل میں لاتے ہوئے ادارہ کے لیے میکانیت مہیا کی گئی جو کے TEVTA کی جانب سے احسن اقدام ہے۔

ادارہ کی مکانیت سرکاری ہونے کی وجہ سے محکمہ AJKTEVTA کو کرائے کی مد میں سالانہ لاکھوں روپے کی بچت ہوگی۔ سیکرٹری انڈسٹری نے بلاک کے معائنہ کے دوران TEVTA کے اس اقدام کو سراہا اور مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی اور اسے ایک اہم سنگ میل قرار دیا-

متعلقہ عنوان :