پانچ اسسٹنٹ نگران ترقیاب، ماہر تعلیم پروفیسر ساقب بشیر نگران ڈپٹی کمشنر آفس مظفرآباد تعینات

پیر 12 مئی 2025 15:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء) پانچ اسسٹنٹ نگران ترقیاب، ماہر تعلیم پروفیسر ساقب بشیر نگران ڈپٹی کمشنر آفس مظفرآباد تعینات کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ اسسٹنٹس کو ترقیاب کرتے ہوئے نگران تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تعینات ہونے والوں میں راجہ نعیم حبیب اسسٹنٹ دفتر ڈپٹی کمشنر نیلم کو نگران دفتر ڈپٹی کمشنر نیلم،ثاقب بشیر اسسٹنٹ دفتر ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی کو تبدیل کر کے نگران دفتر ڈپٹی کمشنر مظفراباد، فیصل احمد چوہدری اسسٹنٹ دفتر ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کو نگران ڈپٹی کمشنر پونچھ، جاوید اقبال اسسٹنٹ دفتر ڈپٹی کمشنر میر پور کو تبدیل کر کے نگران ڈپٹی کمشنر بھمبر اور شیخ محمد ارشد اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر لیپہ کو تبدیل کر کے نگران ڈپٹی کمشنر حویلی تعینات کر دیا گیا۔

تبدیل و تعینات ہونے والوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :