تمام وارڈن پوسٹوں پر شہری دفاع کے رضاکاران کو میگا فون، ہیلمٹس، ریفلیکٹرز ، سٹریچرز و دیگر سامان پہنچا دیا گیا

پیر 12 مئی 2025 17:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) رضاکاران شہری دفاع کو ذاتی حفاظتی و دیگر سامان کی اشد ضرورت کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس کیپٹن(ر) ابرار اعظم کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع نوید الحسن بخاری اور زیشان قریشی نے تمام وارڈن پوسٹوں پر ایمرجنسی حالات کیلئے تنظیم شہری دفاع کے رضاکاران کو میگا فون، ہیلمٹس، ریفلیکٹرز، سٹریچرز و دیگر سامان پہنچا دیا اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

(جاری ہے)

اپر چھتر دولت کالونی وارڈن پوسٹ پر سامان ڈویژنل وارڈن لیاقت بشیر فاروقی نے وصول کر کے پوسٹ وارڈن ندیم احمد اعوان کے حوالے کیا۔ اس کے علاوہ مرکزی وارڈن پوسٹ پر سامان فاروق احمد میر نے وصول کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف وارڈن خواجہ نظیر احمد بھی موجود تھے۔ وارڈن پوسٹ چہلہ بانڈی کا سامان ڈپٹی چیف وارڈن مغل، وارڈن پوسٹ گوجرہ کا سامان پوسٹ وارڈن ملک حماد اور الشفاء وارڈن پوسٹ کا سامان پوسٹ وارڈن محمد مشتاق کے سپرد کیا۔ مزید وارڈن پوسٹوں کے لیے سامان متعلقہ پوسٹ وارڈنز کے حوالے کیا جا رہا ہے۔