برقی لائنوں کی مرمت اور کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی، کیسکو ترجمان

پیر 12 مئی 2025 22:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں برقی لائنوں کی شفٹنگ اورکھمبے نصب کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں 13مئی سے 16مئی تک (روزانہ) سریاب گرڈاسٹیشن کی11Kvسرکی روڈ،بی ایم سی، ہزارہ ٹاون، چلتن، سمنگلی ایکسپریس، اولڈاورنیوجان محمدروڈ،خیر بخش مری،منی مارکیٹ، دلدارکاریز،جائنٹ روڈ،اے ون سٹی، ساوتھ واسا، اولڈسیٹلائٹ ٹاون اورغازی فیڈروں سے صبح9بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بندرہے گی، نیز مری آبادگرڈاسٹیشن کے کاسی ون، کاسی ٹو، لیاقت بازارایکسپریس فیڈرز 13مئی سی16مئی تک (روزانہ) صبح10بجے تا دوپہر2بجے جبکہ220Kv انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے 11Kvایسٹرن بائی پاس، شوکت، شاہنواز، پشتون آباد ایکسپریس، سعداللہ اور سریاب مل فیڈروں سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

دریں اثنائ 13مئی کو (بروزمنگل) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کی جانب سے 220Kvسبی گرڈاسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمرکے ٹیسٹنگ کاکام کیاجائے گاجسکے باعث صبح6بجے سے دن12بجے تک مذکورہ ٹرانسفارمرسے منسلک 11Kvسبی ایکسپریس،سالم شاہ، سٹی،ہائیڈرولوجی، تلی اور سٹی فیڈروں سے بجلی بندرہے گی، اسکے علاوہ مختلف گرڈاسٹیشنز اور ٹرانسمشین لائن پر مرمتی کاموں کے سلسلے میں 13مئی کو 132Kvتربت گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ اٴْسی روز گنداخہ اور جھل مگسی گرڈاسٹیشن سے صبح8بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں 14مئی کو خاران گرڈاسٹیشن سے شام 4بجے سے رات8بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم بجلی بندش پرزحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔