ڈیرہ مراد جمالی ، ڈکیتی کی بڑی واردات ،مسلح ڈاکو ایک شخص سے اٹھارہ لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار

پیر 12 مئی 2025 19:55

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء) ڈیرہ مراد جمالی میں دن دھاڑے پولیس لائن کے قریب ڈکیتی کی بڑی واردات مسلح ڈاکو ایک شخص سے اٹھارہ لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں ڈاکو راج برقرار سوموار کے روز دن دھاڑے مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر پولیس لائن کے قریب نیازی ولد رستم سولنگی سے اٹھارہ لاکھ روپے نقدی چھین کر باآسانی فرار ہوگئے پولیس کے مطابق نیازی نے مقامی بینک سے رقم نکلوا کر لانگو محلہ گھر کی جانب جا رہا تھا ملزمان ان کا تقاب کرتے ہوے پولیس لائن کے قریب انسے رقم چھین کر فرار ہوے پورے شہر کی ناکہ نبدی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے واضع رہے کہ اس سے قبل چند روز پہلے دن دھاڑے مسلح افراد نے ڈی۔

سی چوک پر لال کنفکشنری کے دکان سے دس لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے شہر کے اندر بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر شہریوں اور تاجر برادری مین سخت خوف وحراس پایا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :