ضلع کرم کے امیدواروں کے لیے لیکچرر کی بھرتی کے ٹیسٹ ملتوی

پیر 12 مئی 2025 20:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے لیے خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے تحت 13 مئی کو مختلف لیکچرر آسامیوں کے لیے ہونے والے اہلیت ٹیسٹ ملتوی کر دیے گئے ہیں۔پیر کو سرکاری اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلہ پشاور ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں کیا گیا ہے، جو 12 مئی 2025 کو رٹ پٹیشن نمبر 5479-P/2024 پر جاری کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ملتوی کیے گئے ٹیسٹوں میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت مرد و خواتین لیکچرر کیمسٹری (بی پی ایس-17)، مرد لیکچرر انگلش (بی پی ایس-17)، مرد لیکچرر فزکس (بی پی ایس-17) اور کامرس کالجز/ہائر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ میں مرد لیکچرر انگلش (بی پی ایس-17) کے ٹیسٹ شامل ہیں۔ نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور متعلقہ امیدواروں کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔ یہ اعلان خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔