غیرسرکاری تنظیم کی جانب سے سیلاب سے بچاؤ کی آگاہی مہم اور امدادی سامان کی تقسیم کی تقریب

منگل 13 مئی 2025 00:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) غیرسرکاری تنظیم یار محمد سمیجوفائونڈیشن کی جانب سے سیلاب سے بچاؤ کی آگاہی مہم اور امدادی سامان کی تقسیم کی تقریب استامحمد میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی تھے۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران این جی او کی تشکیل دی گئی ٹیموں کو نہ صرف سیلاب سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت فراہم کی گئی بلکہ ضروری امدادی سامان بھی تقسیم کیا گیا تاکہ وہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں مقامی آبادی کی مدد کر سکیں۔

ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خوش آئند قدم ہے جس کے ذریعے نہ صرف لوگوں میں شعور بیدار ہوگا بلکہ ضرورت کے وقت فوری امداد بھی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے این جی او کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی کوششیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے بھی قابلِ قدر معاونت کا باعث بنتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :