چین لاطینی امریکی ممالک کو 9 ارب 20 کروڑ ڈالر کے قرضے فراہم کرے گا، صدر شی جن پھنگ

منگل 13 مئی 2025 10:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) چین لاطینی امریکی ممالک کو 9.2 بلین ڈالر کے قرضے فراہم کرے گا۔تاس کے مطابق چین کے صدر شی جن پھنگ نے ’’چین - لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی کمیونٹی‘‘کے عنوان سے فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک لاطینی امریکی ممالک کو 66 بلین یوآن (9.2 بلین ڈالر) کی کریڈٹ لائن فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین لاطینی امریکی ممالک سے مزید اعلیٰ معیار کی مصنوعات درآمد کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی ترقی میں مدد کے لئے مزید سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :