حکومت ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کو فی الفور واپس لے ‘ جمیل اختر بیگ

مئی کے اقدام سے لاکھوں ٹیکس دہندگان میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ‘ سابق صدر لاہور ٹیکس بار

منگل 13 مئی 2025 13:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جمیل اختربیگ نے کہا ہے حکومت ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کو فی الفور واپس لے ،حکومت کے 2مئی کے اقدام سے لاکھوں ٹیکس دہندگان میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ،مذکورہ ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے فوائد کم اورنقصانات زیادہ ہوںگے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج تک ایف بی آر نے طے شدہ قوانین کا درست طریقے سے استعمال نہیں کیا بلکہ اختیارات سے تجاوز کیا گیا جس کے نتیجے میں 2700ارب کے کیسز عدالتوں میں زیر التواء ہیں۔

ترمیمی آرڈینس کے تحت بغیر نوٹس کے بینکوں سے ٹیکس دہندگان کی رقم نکلوائی جا سکے گی ،زبردستی ٹیکس ریکوریاں کی جائیں گی ، اگر ایسے صورتحال میں ٹیکس دہندہ کسی اپیل کے پلیٹ فارم پر جاتا ہے اور اس کے حق میں فیصلہ ہو جاتا ہے تو حکومت سے اپنے رقم واپس لینے کے لئے جس طرح کے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر محصولات کے شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسی بنائے ۔

متعلقہ عنوان :