
پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی صورت میں پنجاب کا مستقبل محفوظ نظرآ رہا ہے‘ مریم نواز
منگل 22 جولائی 2025 19:53

(جاری ہے)
پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے قیام پر بہت خوش ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ قلیل مدت میں مضبوط انسداد منشیات فورس کا قیام لائق تحسین ہے۔
اینٹی نارکوٹکس کے ذریعے جلد پورے پنجاب سے منشیات کا خاتمہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا تو والدین کی طرف سے درخواستیں آئیں کہ ہمارے بچوں کو منشیات سے بچایا جائے۔ المیہ ہے کہ منشیات ہر گلی، ہر محلے،ہر یوینورسٹیوں اور ہر سکول تک بھی پہنچ رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ منشیات کے کنٹرول کے لئے ایک سپیشلائزڈ فورس کا قیام نا گزیر تھا۔ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں بہترین لوگوں کو سو فیصد میرٹ پر سیلکٹ کیا گیا ہے۔ پنجاب کے تمام ڈویژن میں پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس فنکشنل ہو چکی ہے اوربہت جلد تمام اضلاع میں سی این ایف فنکشنل ہو جائے گی۔ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے لئے 12 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 850 جوان و افسران سیلکٹ ہوے۔ سی این ایف کا حصہ بننے والے تمام افسران اور جوانوں اور انکے والدین کو مبارکباد دیتی ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جیسے ہر بیماری کا علاج پینا ڈول سے نہیں ہوتا اسی طرح جرم کا خاتمہ ایک ہی فورس سے نہیں ہو سکتا۔ بڑی آبادی کے مسائل کے حل کے لئے ایک سپیشلائزڈ ڈیپارٹمنٹس کی ضرورت تھی۔پنجاب میں کوئی بھی مشکلات آتیں ہیں تو کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو کہا جاتا ہے، جس پر وہ تمام کام چھوڑ کر ایک کام کی طرف ہو جاتے ہیں۔ مہنگائی، ذخیرہ اندوزی، تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف پیرا جیسا ادارہ قائم کیا ہے۔ پیرا نے لاہور ڈویژن کے اندر کام شروع کر دیا ہے۔ پنجاب میں ہر مسئلے کے خاتمے کے لیے سپیشلائزڈ فورسز قائم کررہے ہیں۔پنجاب پولیس میں ایک سپیشلائزڈ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے چند ہفتوں میں کرائم پر کنٹرول کیا ہے۔ سی سی ڈی کی وجہ سے کرئمینل معافیاں مانگ رہے اور مساجد میں اعلانات کررہے ہیں۔سی سی ڈی کی بدولت پورے پنجاب میں کرائم کی شرح نیچے جارہی ہے۔ بعض اضلاع میں روزمرہ ہونے والے کرائم بہت کم ہوگئے ہیں۔ بڑی آبادی میں جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے سپیشلائزڈ ڈیپارٹمنٹ کی اشد ضرورت تھی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس گلی محلے اور شہروں کو منشیات پاک کریں گے۔ کسی خاندان میں ایک بھی منشیات کا عادی جوان پورے خاندان کے لئے مشکلات کا باعث بنتا ہے۔ پرامید ہوں کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پوری ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی۔ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے جوان گلی، محلوں، ڈسٹرکٹ، شہر اور پورے صوبے سے منشیات کے زہر کو نکال باہر پھنکیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے جوانوں کو لالچ اور کمزوری نہ د کھانے کی ہدایت بھی کی۔ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے آنے والے نسلوں کو بچانا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پرامید ہوں اور دعاگو ہوں کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس اپنے ملک اور پنجاب کا فخر بنے گی۔اب پنجاب میں مسائل پر مصلحت نہیںہوگی بلکہ حل ہوگا ، سی این ایف کے کندھوں پر نسل کو بچانے کی بھاری ذمہ داری عائد ہے۔
مزید قومی خبریں
-
مالی سال 2025ء ،پاکستان کو 12ارب 14کروڑ ڈالرزکی غیرملکی فنڈنگ موصول ہوئی
-
بھارتی آبی جارحیت، دریائے پونچھ پر ڈیم کا اسپل وے کھول دیا،آزاد کشمیر میں علاقے زیرآب آنے کا خطرہ
-
دیامر میں ایمرجنسی نافذ، ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی، ریسکیو کارروائیاں جاری، 200 سیاح محفوظ مقام پر منتقل
-
دادو میں بیٹے نے باپ کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کردیا
-
عوامی فلاح اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت، شفاف اور نتیجہ خیز تکمیل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، سرفرازبگٹی
-
بابوسرٹاپ حادثے پر دل انتہائی رنجیدہ اور دکھی ہے،لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں،ندیم افضل چن
-
بلوچستان بھر میں ڈرگ مافیا کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ
-
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے (اوپن ڈیبیٹ ) کی صدارت کریں گے، ترجمان وزارت خارجہ
-
چیئرمین سینیٹ سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات، صوبہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
سپیکر قومی اسمبلی کا بابوسر ٹاپ، گلگت بلتستان میں سیلابی ریلے سے انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار
-
بلوچستان حکومت کا صوبے میں ڈرگ مافیاء کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
چیئرمین سینیٹ سے گورنرخیبر پختونخوا کی ملاقات، صوبہ کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.