ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II کا ایف ایس سی امتحان کی نگرانی کیلئے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ کا دورہ

منگل 13 مئی 2025 13:43

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال خٹک کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II مانسہرہ نے جاری ایف ایس سی کے امتحان کی نگرانی کیلئے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے امتحان کی نگرانی کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ بعد ازاں وہ امتحانی مراکز پیس سکول اینڈ کالج مانسہرہ، رائل کالج مانسہرہ، تعمیر نو کالج مانسہرہ گئے جہاں انہوں نے تمام ضروری اقدامات کا جائزہ لیکر ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے نقل کے رجحان کی نفی کیلئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔