آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو میں ہالینڈ نے متحدہ عرب امارات کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

منگل 13 مئی 2025 14:09

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو میں ہالینڈ نے متحدہ عرب امارات کو ..
ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو میں ہالینڈ نے متحدہ عرب امارات کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

آصف خان نے 75 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔کائل کلین نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ہالینڈ نے مطلوبہ ہدف 36 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ میکس او ڈوڈ 52 اور سکاٹ ایڈورڈز 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کائل کلین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔