نارکوٹکس عدالت نے ملزم ارمغان کیخلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی

منگل 13 مئی 2025 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)نارکوٹکس عدالت مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان عرف آرمی کیخلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی میں نارکوٹکس عدالت کے روبرو مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان عرف آرمی کیخلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم ارمغان عرف آرمی پر کنیڈا سے منشیات اسمگل کرنے کا الزام ہے۔ ملزم کنیڈا سے ویڈ کوریئر کے ذریعے اسمگل کرکے کراچی سپلائی کرتا تھا۔ ملزم کیخلاف 2019 میں 2 مقدمات درج کئیگئے تھے۔