Live Updates

عوامی تاجر اتحاد کے زیر اہتمام پری بجٹ سیمینار 15مئی کو ہو گا

منگل 13 مئی 2025 22:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) عوامی تاجر اتحاد پاکستان کے زیر اہتمام 15مئی بروز جمعرات کومنہاج یونیورسٹی لاہور میں پری بجٹ سیمینار منعقد ہو گا،جس میں وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد،سابق وزیر خزانہ تنویر اشرف کائرہ ، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور،نائب صدر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں انجم نثار،صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ابوذر شاد،سینئر صحافی حبیب اکرم،حامد ولید، چیئرمین پیاف فہیم الرحمن سہگل ، محمد اسحاق ،الطاف حسین رندھاوا،راشد چوہدری اورثاقب بھٹی سمیت ملک کی نامور علمی،معاشی و کاروباری شخصیات آئندہ سال کے بجٹ کے اہم پہلوئوں پر بصیرت افروز گفتگو کریں گے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات