جیسمین پاؤلینی اورپیٹن سٹرنز اٹالین اوپن ٹینس ویمنزسنگلز سیمی فائنل میں داخل

بدھ 14 مئی 2025 08:30

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) اٹلی کی نامور ٹینس سٹار جیسمین پاؤلینی اورامریکا کی ٹینس کھلاڑی پیٹن سٹرنز ااپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔ 29 سالہ اٹلی ٹینس سٹار اور سکستھ سیڈڈ جیسمین پاؤلینی نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 8 رائونڈ میچ میں روسی کی حریف ٹینس کھلاڑی ڈیانا میکسیمونا شنائیڈر کو شکست دی ۔

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اٹلی میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ 29 سالہ اٹلی ٹینس سٹار اور سکستھ سیڈڈ جیسمین پاؤلینی نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روسی کی حریف ٹینس کھلاڑی ڈیانا میکسیمونا شنائیڈر کو 7-6(7-1)،4-6 اور2-6سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی پیٹن سٹرنز سے ہوگا۔

(جاری ہے)

کوارٹرفائنل رائونڈ کے ایک اور میچ میں23 سالہ امریکی ٹینس سٹار پیٹن سٹرنز نے 30 سالہ یوکرین کی حریف کھلاڑی ایلینا سویٹولینا کو2-6،6-4،6-7(4-7) سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ \932

متعلقہ عنوان :