سکھر‘ کچے کے علاقے میں پولیس کی کارروائی، 12 مغوی بازیاب

بازیاب افراد میں وہ تین نوجوان بھی‘گزشتہ رات بچل شاہ میانی کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا، پولیس

بدھ 14 مئی 2025 12:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) سکھر پولیس نے کچے کے علاقے میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران 12 مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس حکام کے مطابق بازیاب کرائے گئے افراد میں وہ تین نوجوان بھی شامل ہیں جنہیں گزشتہ رات بچل شاہ میانی کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی، جس کے جواب میں پولیس کی جانب سے مؤثر کارروائی کی گئی۔

فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو زخمی ہوئے جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، جس کے دوران کچے کے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔ مغویوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہی.پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کر دی گئی ہے اور مزید سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :