راجہ سکندر حیات خان نے دھیرکوٹ میں30سال تک لوگوں کی خدمت کی،راجہ سجاداحمد ایڈووکیٹ

بدھ 14 مئی 2025 16:42

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ راجہ سکندر حیات خان انتہائی مخلص،ہمدرد اور اعلیٰ صفات کے حامل شخص تھے دھیرکوٹ میں انھوں نے 30 سال تک لوگوں کی خدمت کی ان کے کردار کی وجہ سے آج ہر آنکھ اشکبار ہے ان کی وفات سے ناقابل تلافی نقصان ہوا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز معروف تاجر راجہ سکندر خان مرحوم کے نماز جنازہ ادائیگی کے موقع پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ راجہ سکندر خان نے اپنے کردار اور اعلیٰ اصولوں کی بناء پر پورے علاقے میں بہترین مقام بنایا لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوئے اور ہر ایک ساتھ بہترین تعلق نبھایا ان کی وفات پر دھیرکوٹ،باغ وگردونواح کے لوگ سوگوار ہیں۔

(جاری ہے)

راجہ سجاد نے کہا کہ راجہ سکندر کا شمار آج کے دور کے بہترین انسانوں میں ہوتا تھا جو صوم وصلوٰة کے پابند،کاروبار میں امانت ودیانت کے پاسدار اور دوستوں کے ساتھ پرخلوص تعلق رکھنے والے غریب پرور انسان تھے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ راجہ سکندر کی قبر وحشر کی جملہ منازل کو آسان کرے اور اپنے پیارے حبیب پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب کر کے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور جملہ پسماندگان کو صبر دے آمین