کسی بھی جونئیر افسرکو بالا آسامی کاچارج نہیں دیاگیا، ترجمان محکمہ زراعت مظفرآباد

بدھ 14 مئی 2025 20:59

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) سیکرٹری زراعت کی جانب سے کسی بھی جونئیر افسر کو بالا آسامی کا چارج تفویض نہیں کیا گیا ۔ ترجمان محکمہ زراعت مظفر آبادکی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق محکمہ زراعت میں ناظمین زراعت ( تحقیق، توسیع، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر) کی ریٹائرمنٹ کے باعث خالی ہونے والی آسامیوں کا چارج کام چلاؤ کی خاطر نظامت اعلیٰ زراعت کے سینئر افسران جو کہ ان آسامیوں پر ترقیابی کے اہل تھےکو تفویض کیا گیا تاکہ محکمانہ امور متاثر نہ ہوں۔

(جاری ہے)

سیکرٹریٹ زراعت کی جانب سے بھی انہی افسران کی بطور ناظمین زراعت باقاعدہ ترقیابی کیلیے قرطاس کار محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو ارسال کئے گئے۔ اس حوالے سے جملہ پراسس بمطابق قواعد عمل میں لایا گیا ہے۔ میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ کسی آسامی کا چارج جونیئر آفیسر کو دیا گیا ہے۔ ترقیابیاں اور اضافی چارج تحت قواعد ہی عمل میں لائی جاتی ہیں۔ قواعد کے مغائر کسی بھی آفیسر کی نہ تو کوئی ترقیابی عمل میں لائی گئی ہے اور نہ ہی اضافی چارج دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :