بانی پی ٹی آئی کا فوٹو گرامیٹک و پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بدھ 14 مئی 2025 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے وکلاء کے دلائل کے بعدپراسیکیوشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدرایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ پراسیکیوشن کی درخواست قانون کے منافی ہے، بانی پی ٹی آئی فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانا نہیں چاہتے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔