گورنر خیبر پختونخوا کی بلوچستان سے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلہ کے قریب دھماکے کی مذمت

بدھ 14 مئی 2025 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلوچستان سے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلہ کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ دہشتگردی کی اس بزدلانہ کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ علی مدد جتک اور ان کے قافلے پر حملہ ملک دشمن قوتوں کی سازش ہے، حکومت دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور امن دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے دھماکہ میں زخمی افراد کی جلد مکمل صحت یابی کی دعا کی ہے۔