Live Updates

پشاور میں گھر کے اندر ہینڈ گرنیڈ دھماکہ سے ایک شخص جاں بحق ، خاتون سمیت3افراد زخمی

بدھ 14 مئی 2025 20:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) پشاور میں گھر کے اندر ہینڈ گرنیڈ دھماکہ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت3افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کے تھانہ انقلاب کے علاقہ سوڑیزئی پایاں میں پیش آیا جہاں 4سالہ بچے حسنین کو کھیتوں سے ہینڈ گرنیڈ ملا جسے وہ اپنے گھر لے گیا ۔

(جاری ہے)

گھر آنے پر ہینڈ گرنیڈ دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں عاطف عمر 22سال ، عمران خان عمر18سال ،حسنین عمر4سال اور مسماة (ش ) عمر 40سال شدید زخمی ہو گئے ۔

زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ایک زخمی عاطف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ۔مقامی پولیس نے اطلاع ملتے ہی بی ڈی یو کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر اہم شواہد اکھٹے کئے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات