ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیرصدارت میڈیکل گراؤنڈز پر ریٹائرمنٹ کیسز کے حوالے سے سکروٹنی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

بدھ 14 مئی 2025 21:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) میڈیکل گراؤنڈز پر ریٹائرمنٹ کیسز کے حوالے سے سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ثناءاللہ خان کی زیر صدارت کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر منعقد ہوا ،جس میں میڈیکل بورڈ کی جانب سے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایم ایس ڈی ایچ کیو، بے نظیر ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد ڈاکٹر اسرار احمد، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک یارخان تورو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل ایبٹ آباد، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل، آڈٹ آفیسرایبٹ آباد، نمائندہ اسٹیبلشمنٹ ڈی سی آفس،اے ڈی ای او فیمیل، نمائندہ اسٹیبلشمنٹ ایجوکیشن ڈی ای او میل نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :