گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا دہشت گردی کے متاثرین کی یاد اور خراجِ عقیدت کے عالمی دن پر پیغام

جمعرات 21 اگست 2025 17:46

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا دہشت گردی کے متاثرین کی یاد اور خراجِ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے دہشت گردی کے متاثرین کی یاد اور خراجِ عقیدت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کے متاثرین کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والا ہر بے گناہ فرد ہمیشہ قوم کے دلوں اور یادوں میں زندہ رہے گا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم ایک ہے اور ہمارے عزم کو کوئی کمزور نہیں کر سکتا کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم کی دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، امن و سلامتی کا سفر پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن ہمیں ایک پرامن اور محفوظ معاشرہ بنانے کے عزم کی یاد دہانی کراتا ہے اور ہمارا حوصلہ آج بھی اتنا ہی بلند ہے۔