چیچہ وطنی،پولیس نے ڈکیتیاں کرنیوالے گروہ کا سراغ لگا کر دو ملزموں کو گرفتار کرلیا

جمعرات 21 اگست 2025 17:48

چیچہ وطنی،پولیس نے ڈکیتیاں کرنیوالے گروہ کا سراغ لگا کر دو  ملزموں ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) پولیس نے مختلف اضلاع میں ڈکیتیاں کرنیوالے گروہ کا سراغ لگا کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کے قبضہ سے7لاکھ روپے مالیت کے 12موبائل فون اور6لاکھ کی نقدی برآمد کی گئی ہے،ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ نے بتایا کہ ان ڈاکوؤں نے متعدد اضلاع میں لوٹ مارکی وارداتیں کیں اور مزاحمت پر راہگیروں اور دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا،مسلسل تفتیش کے دوران دونوں ڈکیت گرفتار کرلئے گئے،ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :