لورالائی شہر میں واٹر فلٹر پلانٹس بند، عوام پینے کے صاف پانی سے محروم

بدھ 14 مئی 2025 21:25

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)لورالائی شہر میں واٹر فلٹر پلانٹس بند، عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لورالائی شہر میں گھوڑا ہسپتال کالونی ، اسٹیڈیم، نزد گودی محلہ میں لگائے گئے فلٹر پلاٹس گزشتہ کئی عرصے سے غیر فعال ہیں جس سے لورالائی کے شہری صاف پانی پینے سے محروم ہیں جبکہ فلٹر پلانٹس خستہ حال اور عدم توجہی کا شکار ہیں کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائے گئے فلٹر پلانٹس بند ہونے کی وجہ سے شہری صاف پانی پینے کے لیے پریشان ہیں لیکن فلٹر پلانٹس پر کوئی بھی توجہ نہیں دی جارہی ہے فلٹر پلانٹس بند ہونے پر شہری حلقوں نے بڑی تشویش کا اظہار کیا ہیلورالائی کے عوامی حلقوں نے سابق صوبائی وزیرو ایم پی ایحاجی محمدخان طوراتمانخیل،کمشنرلورالائی ڈویڑن سعادت حسن اور ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے بند فلٹر پلاٹس کو جلد فعال کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف پینے کی پانی میسر ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :