غزہ میں بین الاقوامی قانون کا احترام کریں، اطالوی وزیرِ اعظم کا نیتن یاہو پر زور

ہمیشہ دشمنی کو ختم کرنے اور عالمی قانون کا احترام کرنے کی فوری ضرورت کا بار بار ذکر کیا،خطاب

جمعرات 15 مئی 2025 13:58

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)اسرائیل کو غزہ میں اپنی فوجی کارروائی میں بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا چاہیے، عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات اطالوی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی نے کہی۔ انہوں نے فلسطینی علاقے میں انسانی صورتِ حال کو بہت زیادہ ڈرامائی اور غیر منصفانہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

میلونی نے اطالوی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں سوال و جواب کے دوران اجلاس کو بتایا، گذشتہ مہینوں کے دوران میں نے کئی مواقع پر وزیرِ اعظم (بنجمن) نیتن یاہو سے بات کی ہے اور اکثر یہ مشکل رہی ہے۔

میلونی نے کہا، میں نے ہمیشہ دشمنی کو ختم کرنے اور بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کرنے کی فوری ضرورت کا بار بار ذکر کیا ہے۔ اس درخواست کی میں آج تجدید کرتی ہوں۔غزہ کے مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ اس ہفتے اسرائیلی حملوں میں شدت آئی جس سے شمالی غزہ میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے۔