فیصل آباد،فیسکو کا مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

جمعرات 15 مئی 2025 14:29

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی( فیسکو)نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔فیسکوکے ترجمان سعید رضا نے بتایا کہ16مئی کوصبح ساڑھے چھ سے صبح ساڑھے آٹھ اور پھر سہ پہر ساڑھے تین سے شام ساڑھے پانچ بجے تک 132کے وی فیڈمک گرڈسٹیشن کے فیڈمک، زاہد جی فیڈر، 17مئی کوصبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی طارق آباد گرڈسٹیشن کے طارق آباد، سول لائن، ڈی ایچ کیو فیڈر،132کے وی اولڈ تھرمل گرڈسٹیشن کے جوبلی، عبداللہ پور فیڈر، 132کے وی بھوآنہ گرڈسٹیشن کے خانوآنہ فیڈر صبح آٹھ سے دوپہر دو بجے تک 132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے جھنگ روڈ، گلبرگ فیڈر، 18مئی کوصبح ساڑھے آٹھ سے دوپہر بارہ بجے تک 132کے وی علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی نمبر ون گرڈسٹیشن کے ماٹکو، میگنا، گرین کراکری، زمار، ایان فیبرکس، اوشن سرامکس، اکزونوبل، ایس اے سرامکس فیڈر، صبح سات سے دن بارہ بجے تک 132کے وی تاندلیانوالہ گرڈسٹیشن کے جھامرہ، سٹی تاندلیانوالہ، ماہی، طیبہ ٹاؤن، بیسٹ چپ بورڈ، رضا آباد، پنڈی، بہلک، جنگل سرکار، کٹاریاں، رحمے شاہ، عالم شاہ فیڈر ،صبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک132کے وی چنیوٹ گرڈسٹیشن کے فیصل آباد روڈ، عبداللہ فائبر، جھمرہ روڈ/رضا، دین گارڈن، احمد سٹرابورڈ، اقبال رائس ملز، عثمان آباد فیڈر،132کے وی بھوآنہ گرڈسٹیشن کے بھوآنہ، احمد نگر، منگوآنہ، تاجا بیر والافیڈر،132کے وی لالیاں گرڈسٹیشن کے لالیاں سٹی فیڈر ،132کے وی چنیوٹ روڈگرڈسٹیشن کے سی ٹی ایم، عثمان ٹاؤن، ملت روڈ، بی ایل انڈسٹریل، غوثیہ آباد،سیون جے بی، رام دیوالی، سرگودھا روڈ، ملت ٹاؤن، نواز ٹاؤن، علی ٹاؤن، سمانہ، رسول پور، ڈرائی پورٹ، ظفر فیبرکس، اظہر کارپوریشن، شفیع ڈائنگ، سرگودھا سپننگ، جیگوار، کلاش، ستارہ، رشید عثمان، کریسنٹ بورڈ، داؤد، الحمرافیبرکس، عثمان بلاک، ساندل، یونیورسٹی ٹاؤن، نورپور، موٹر وے سٹی، ایف ڈی اے سٹی، سپر، مسلم ٹاؤن، ابوبکر بلاک، سرگودھا کلاتھ پروسسنگ، مبارک پروسسنگ فیڈر، 132کے وی گھوگھوال گرڈسٹیشن کے غوثیہ آباد، ملت روڈ، ایڈن آرچرڈ ون، ایڈن آرچرڈ ٹو فیڈر،132کے وی فیڈمک گرڈسٹیشن کے فیڈمک، ایم آئی جے، زیڈ آر گرین، اے ٹی ایچ، ڈیلی جے ڈبلیو، کوکا کولا، کارس پینٹ، غنی سرامکس فیڈر،132کے وی فیڈمک ٹو گرڈسٹیشن کے فیڈمک ٹو، نشاط سوٹس، حیات کیمیا نمبر دو، ٹائم سرامکس نمبر دو، سرگودھا کلاتھ، ہنڈائی نشاط، آفریدی ٹیکسٹائل، ٹپال ٹیکسٹائل، ماہین ٹیکسٹائل، نیشنل فوڈز فیڈر،132کے وی چک جھمرہ گرڈسٹیشن کے سکارپ ون فیڈر ،132کے وی ملت روڈگرڈسٹیشن کے نیو ڈرائی پورٹ، سجاد سٹیٹ، دھنولہ انڈسٹریل، اے زیڈ اپیرل، کے اینڈ ایم، برج، المکہ ایکسپورٹ فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 15اور16مئی کوصبح چھ سے شام چھ بجے تک 132کے وی زاہد جی ٹیکسٹائل ملز گرڈسٹیشن،16مئی کوصبح آٹھ سے 17مئی کو صبح آٹھ بجے تک 66کے وی آشیانہ گرڈسٹیشن سے بجلی کی سپلائی بند رہے گی۔