Live Updates

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 1.15 فیصد اضافہ

جمعرات 15 مئی 2025 16:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 1.15 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 140.1 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ مارچ 2024 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کی مالیت 138.5 ارب روپے رہی تھی ۔

(جاری ہے)

اس مارچ 2024 کے مقابلہ میں مارچ 2025 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں 1.6 ارب روپے یعنی 1.15 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات