تلہ گنگ ، ریجنل پولیس آفیسر نے تھانہ صدر تلہ گنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

جمعرات 15 مئی 2025 16:53

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) .ریجنل پولیس آفیسر بابر سرفراز الپا نے تھانہ صدر تلہ گنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین ، ڈی ایس پی تلہ گنگ یاسر مطلوب کیانی ، چاروں تھانوں کے ایس ایچ اووز ، تفتیشی افسران بھی موجود تھے ۔ جبکہ سائلین کے ساتھ ساتھ معززین علاقہ نے بھی اس کھلی کچہری میں شرکت کی ۔

سائلین نے آر پی او کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا،جس میں آر پی او نے موقع پر ہی ان کے مسائل کے حل کےلئے احکامات جاری کئے ۔ بعد ازاں تلہ گنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، تلہ گنگ بار اور انجمن تاجران کے نمائندہ وفود سے آر پی او نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ سرپرست اعلیٰ ڈسٹرکٹ پریس کلب تلہ گنگ الیکٹرانک میڈیا و سینئر نائب صدر تلہ گنگ چیمبر چودھری غلام ربانی نے آر پی او کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ تحصیل لاوہ کی دو لاکھ کی آبادی کےلئے صرف ایک تھانہ لاوہ ہے ۔

(جاری ہے)

سگھر (نالہ انکڑ کراس کر کے ) شاہ محمد والی اور کچھیاں میں پٹرولنگ چیک پوسٹ کےلئے باقاعدہ زمین بھی محکمہ پولیس کے نام انتقال ہو چکی ہے ۔ اس ضمن میں پولیس حکام نئے تھانوں اور پٹرولنگ چیک پوسٹ کے قیام کےلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلع تلہ گنگ میں صرف موٹر کار کےلئے ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت میسر ہے ۔ ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی کےلئے ملہال مغلاں چکوال جانا پڑتا ہے ۔ لہذا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کےلئے جانے والے 70 فیصد تلہ گنگ والوں کو ان کے علاقہ پی میں یہ سہولت دی جائے ۔\378

متعلقہ عنوان :