نجی ہسپتال اور بھارہ کہو انجمن تاجران کے درمیان معاہدہ

جمعرات 15 مئی 2025 17:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) نجی ہسپتال اور بھارہ کہو کی انجمن تاجران کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت بھارہ کہو کے تمام آٹھ زونز کے تاجروں اور ان کے خاندانوں کو ہسپتال کی طبی خدمات پر خصوصی رعایت دی جائے گی۔یہ معاہدہ تقریب میں کیا گیا جس میں جی اے کے ہیلتھ کیئر اور اکبر نیازی ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسر خان نیازی اور بھارہ کہو انجمن تاجران کے سرپرست اعلیٰ قمر ا لزمان عباسی نے دستخط کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہسپتال سے سینئر عہدیداران اور انجمن تاجران کے تمام زونز کے صدور اور جنرل سیکریٹریز جن میں راجہ عاطف حمید، چوہدری کامران گجر، شیخ لیاقت، راجہ زاہد، قمر عباسی، چوہدری صغیر اور نور حیدر شامل تھے، نے بھی دستخط کیے اور معاہدے کی بھرپور تائید کی۔ معاہدے کے مطابق اسپتال نہ صرف انجمن کے ممبران اور ان کے خاندانوں کو رعایتی علاج کی سہولیات فراہم کرے گا بلکہ بیماریوں سے بچائو اور بروقت تشخیص کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے طبی کیمپس اور معلوماتی سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :