Live Updates

بھارتی جارحیت کے خلاف تاریخی فتح پر پورے ملک میں یوم تشکر منایا گیا.‘ مساجد میں شکرانہ کے نوافل ادا کئے گئے

جمعہ 16 مئی 2025 21:54

بھارتی جارحیت کے خلاف تاریخی فتح پر پورے ملک میں یوم تشکر منایا گیا.‘ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء) بھارتی جارحیت کے خلاف تاریخی فتح پر پورے ملک میں یوم تشکر منایا گیا.ملک بھر کی مساجد میں یوم تشکر پرشکرانہ کے نوافل ادا کئے گئی.پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد میں پاکستان کی عظیم فتح پر شکرانے کے نوافل ادا کئے گئی.شکرانے کے نوافل کی ادائیگی کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد کے امام و خطیب مولانا احمد الرحمن نے اپیل کی شکرانے کو نوافل خطبہ جمعہ سے پہلے ادا کئے گئے۔

(جاری ہے)

نماز جمعہ کے بعد پاک فوج کی استقامت و جرات مندی کے لئے دعا کرائی گئی اور پاک بھارت جنگ کے دوران شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے لئے خصوصی دعا کی گئی پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں بھارتی گولہ باری اور میزائل حملوں میں شہید ہونے والے سویلین شہدا خصوصا معصوم بچوں کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کے دیگر مساجد میں بھی یوم جمعہ کو یوم تشکر کے طور منایا گیا مساجد و امام بارگاہوں میں آپریشن بنیان المرصوص کے عنوان سے خطبات جمعہ کا انعقاد کیا گیا فیصل مسجد، امام بارگاہ اثناء عشریہ، جامع مسجد پارلیمنٹ ہاؤس سمیت وفاقی دارالحکومت کے بڑے اجتماعات جمعہ میں آپریشن بنیان المرصوص کا خصوصی خطبہ دیا گیا علماء نے بینان المرصوص اور اس کی تاریخی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اجتماعات جمعہ میں ملکی سلامتی کیلئے خصوصی و اجتماعی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

۔۔ اعجاز خان
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات