
لندن میں پاکستان ہاؤس میں یومِ تشکر کی پروقار تقریب
بھارتی جارحیت کے خلاف ہر محاذ پر قومی فتح پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا
محمد علی
جمعہ 16 مئی 2025
21:01


ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا، اور دنیا نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، دلیری اور تحمل کو تسلیم کیا ہے۔
(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ جس طرح پوری قوم نے ایک بڑے دشمن کے حملے کے خلاف متحد ہو کر ردِعمل دیا، وہ ہمیشہ کے لیے تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے برطانیہ کا رویہ مثبت اور متوازن رہا، جبکہ پاکستانی میڈیا نے بھی اس نازک موقع پر ذمے دارانہ اور مؤثر کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قوم ہر آزمائش میں یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرتی ہے، جو ہمارے قومی تشخص کی پہچان ہے۔ ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ اگر بھارت ابتدائی طور پر آزادانہ تحقیقات پر آمادگی ظاہر کرتا تو اُسے بین الاقوامی سطح پر رسوائی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل اور بنیادی تنازع مسئلہ کشمیر ہے، جس کا پُرامن اور منصفانہ حل ہی خطے میں دیرپا امن کی بنیاد بن سکتا ہے۔ تقریب میں شریک شرکاء نے کہا کہ فرانسیسی ساختہ جنگی طیاروں کو طاقت کی علامت سمجھنے والوں کو اب بخوبی اندازہ ہو گیا ہے کہ اصل طاقت جدید ہتھیاروں میں نہیں بلکہ ان کو چلانے والے باصلاحیت، پرعزم اور جذبے سے لبریز پائلٹس اور سپاہیوں میں ہوتی ہے۔ یومِ تشکر کی اس تقریب نے قوم کے جذبہ حب الوطنی، افواجِ پاکستان سے محبت، اور ملک کے دفاع میں قومی یکجہتی کے جذبے کو ایک بار پھر اجاگر کیا۔ حاضرین نے افواجِ پاکستان اور ریاستی اداروں کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا اور دعا کی کہ پاکستان ہمیشہ امن، ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن رہے اس موقع پر جمعہ کی نماز پاکستان ہاؤس میں ادا کی گئی جس میں وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ یومِ تشکر کی یہ روح پرور تقریب وطن سے محبت، اتحاد، اور قومی حمیت کی عکاس تھی۔
مزید قومی خبریں
-
لندن میں پاکستان ہاؤس میں یومِ تشکر کی پروقار تقریب
-
پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹر ی دانیال چوہدری
-
ہمارے پاسپورٹ کی ویلیو میں اضافہ ہوگیا ہے، گورنرسندھ
-
افواجِ پاکستان نے دشمن کو بروقت اور منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا، گورنرسندھ
-
جرمنی کی وزارت تعلیم نے پاکستانی سائنسدان ڈاکٹرمحمد ہارون الرشید کو ڈیجیٹل گرین ٹیلنٹ ایوارڈ سے نوازدیا،ان کا تعلق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے ہے
-
بیرسٹرگوہرنے بیک ڈور اور فرنٹ ڈور کے رابطوں کی تردید کر دی
-
بھارتی جارحیت کے خلاف تاریخی فتح پر پورے ملک میں یوم تشکر منایا گیا.‘ مساجد میں شکرانہ کے نوافل ادا کئے گئے
-
توہین عدالت کیس،اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردارسرفرازڈوگراورجج جسٹس سرداراعجازاسحاق میں ٹھن گئی
-
ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی استدعا منظور
-
صدرپاکستان آصف علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری کی 14ویں برسی 24مئی کو منائی جائے گی
-
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن 31 مئی کو منایا جائے گا
-
بلند فشار خون( ہائی بلڈ پریشر) سے آگاہی کا عالمی دن کل منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.