Live Updates

پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹر ی دانیال چوہدری

جمعہ 16 مئی 2025 22:50

پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ   کھڑی ہے،  وفاقی پارلیمانی سیکرٹر ی   دانیال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹر ی برائے اطلاعات و نشریات دانیال چوہدری نے کہا ہے پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے، بزدل دشمن نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو اس کو بھر پور جواب دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ہر سال اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، لیکن اس سال قوم کا اپنی افواج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی مزید پختہ اور مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ایسے دشمن کو جواب دیا ہے جو خود کو خطے کا تھانیدار سمجھتا تھا لیکن درحقیقت وہ کچھ بھی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے نہ صرف دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا بلکہ بھارت کے جھوٹے دعووں کو بھی پسپا کر دیا ۔

(جاری ہے)

دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ پوری قوم آج مل کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا رہی ہے اور اپنی مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہی جذبہ پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بناتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف ایک عسکری کامیابی نہیں، بلکہ قومی اتحاد اور حوصلے کی جیت ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات