بیرسٹرگوہرنے بیک ڈور اور فرنٹ ڈور کے رابطوں کی تردید کر دی

جمعہ 16 مئی 2025 21:54

بیرسٹرگوہرنے بیک ڈور اور فرنٹ ڈور کے رابطوں کی تردید کر دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بیک ڈور اور فرنٹ ڈور کے رابطوں کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ اب بہت ہوگیا معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگو میں بیرسٹرگوہر نے کہا کہ خان صاحب کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے خان صاحب اور ان کی بیوی جیل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے انڈیا کا غرور خاک میں ملایا ہے پاکستان کو اللہ نے کامیابی عطا کیا ہے پاکستان میں سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے یہ ملک اور سسٹم کیلیے بہتر ہے۔