بچوں کاسلیبس مکمل نہ ہونے کا انکشاف ،اساتذہ کواضافی چھٹیاں کرنے سے روک دیا گیا

جمعرات 15 مئی 2025 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء) رواں تعلیمی سال میں سکولوں کے بچوں کاسلیبس مکمل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق سکول سربراہان نے اساتذہ کواضافی چھٹیاں کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ وار2چھٹیوں اورغیراعلانیہ چھٹیوں کے باعث سلیبس مکمل نہ ہوا۔بیشترسکولوں میں بچوں کومفت درسی کتب بھی تاخیر سے ملی ہیں۔ سکول سربراہان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی گرمی کی چھٹیوں سے قبل سلیبس ہرصورت مکمل کروایاجائے۔

متعلقہ عنوان :