ظفروال میں بالے کتے کے کاٹنے سے 9 افراد زخمی

جمعرات 15 مئی 2025 21:35

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)ظفروال میں بالے کتے کے کاٹنے سے 9 افراد زخمی ہو گئے، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بتایا گیا ہے کہ ظفروال کے مختلف علاقوں میں بالے کتے کے حملے سے 9 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ تمام متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں کتے کو قابو پانے کے لیے فوری طور پر روانہ کر دی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر عمران رسول رانجھا کے مطابق بالا کتا کئی علاقوں میں شہریوں پر حملہ آور ہوا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور بچوں کو گھروں میں محدود رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ فوری کارروائی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تاکہ کتے کو پکڑا جا سکے اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :