جاپان کے شہر ناگاساکی میں ٹرین کی ٹکرسے ٹرک ڈرائیور ہلاک

جمعہ 16 مئی 2025 11:33

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) جاپان کےصوبے ناگاساکی میں ٹرین ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجہ میں ٹرک ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

شنہوا نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ صبح 10 بجے کے قریب ماتسوورا ریلوے کی طرف سے چلنے والی ٹرین ماتسوورا سٹی میں ٹرک سے ٹکرا گئی، جس سے ٹرک ڈرائیور ہلاک ہو گیا، جبکہ ٹرین میں سوار تمام افراد مخفوظ رہے ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔