Live Updates

پٹرولیم مصنوعات کی قومی برآمدات میں مارچ کے دوران 3611.79 فیصد کا نمایاں اضافہ

جمعہ 16 مئی 2025 13:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) پٹرولیم مصنوعات کی قومی برآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 3611.79 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 17 ہزار ملین روپے تک بڑھ گئی جبکہ مارچ 2024 میں پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات 458ملین روپے رہی تھیں ۔ اس طرح مارچ 2024 کے مقابلہ میں مارچ 2025 کے دوران پرولیم مصنوعات کی قومی برآمدات میں 16ہزار 542ملین روپے یعنی 3611.79 فیصد کی نمایاں بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات