دور دراز علاقوں میں لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی مانیٹرنگ خود کررہا ہوں، سپیشل سیکریٹری محکمہ صحتجنوبی پنجاب

جمعہ 16 مئی 2025 16:54

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صحت مند پنجاب ویژن کے تحت دور دراز علاقوں میں لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی مانیٹرنگ خود کررہا ہوں، مریم نواز ہیلتھ سنٹرز سے لوگوں کو بروقت اور موثر طبی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملی ہے، لوگوں کے صحت ِ عامہ کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کُھلے ہیں، ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس دکھی انسانیت کو خدمت فراہم کرنے میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔

یہ باتیں انہوں نے سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی پنجاب و جنوبی پنجاب نادیہ ثاقب کی خصوصی ہدایات پر ضلع خانیوال کے مختلف اسپتالوں، مراکز صحت اور مریم نواز ہیلتھ سنٹرز پر صحت عامہ کی سہولیات کا جائزہ کے دوران کیں۔

(جاری ہے)

ضلع خانیوال کے دورہ کے دوران انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خانیوال، تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کبیروالا اور مریم نواز ہیلتھکلینکس مخدوم پور پہوڑاں او ر 12/AH میں صفائی کی صورتحال، اسٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی و فراہمی، طبی آلات کی موجودگی اوران کی فعالیت کو چیک کیا۔

انہوں نے ٹراما سنٹر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خانیوال میں مریضوں کے ایمرجنسی ٹریٹمنٹ کا معائنہ کیا اور ایمرجنسی میڈیکل ریسپانس کو مزید بہتر بنانے بارے خصوصی ہدایات دیں۔ انہوں نے علاج معالجہ کے لیے اسپتالوں اور مراکز صحت پر موجود مختلف مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے فراہم کردہ طبی سہولیات بارے اور مریم نواز ہیلتھ کلینکس زچگی کا علاج معالجہ کرانے والی مختلف خواتین مریضوں سے بذریعہ ٹیلیفون فراہم کردہ سہولیات بارے بھی استفسار کیا۔\378