صوابی، پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

جمعہ 16 مئی 2025 19:20

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)گدون امازئی میں دعا موڑ کے مقام پر پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم فائرنگ سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، گزشتہ شب تھانہ اتلہ پولیس کی گشتی پارٹی پر پہاڑ سے دوران ناکہ بندی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین اہلکار باچہ گل خیر غفور اور میر افضل زخمی ہونے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی ، آس دوران پولیس گاڑی پر جمعہ کے روز نامعلوم افراد نے دعا موڑ کے مقام پر پہاڑ سے فائرنگ کی ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، اور پولیس اہلکار محفوظ رہے ۔