Live Updates

ایس ای سی پی نے این بی ایف سیز کے لئے موزوں چیک لسٹ جاری کر دی

جمعہ 16 مئی 2025 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے سٹیک ہولڈرز کو سہولت فراہم کرنے اور ریگولیٹری وضاحت اور آپریشنل آسانی کو بڑھانے کے لئے نان بینکنگ فنانس کمپنیوں (این بی ایف سیز) کے ذریعے کئے جانے والے ہر قسم کے کاروبار کے لئے موزوں چیک لسٹ جاری کر دی ہے۔ یہ اقدام غیر بینکنگ مالیاتی شعبے میں ریگولیٹری کارکردگی کو بہتر بنانے، تاثیر کو یقینی بنانے اور کاروبار میں آسانی کو فروغ دینے کے لئے ایس ای سی پی کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ایس ای سی پی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بین الاقوامی بہترین طریقوں کے مطابق نئی تیار کردہ چیک لسٹیں مختلف این بی ایف سی کاروباری خطوط میں قابل اطلاق قانونی اور طریقہ کار کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سپانسرز، درخواست دہندگان اور موجودہ لائسنس ہولڈرز کو واضح، منظم رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں اثاثہ جات کے انتظام کی خدمات، انویسٹمنٹ فنانس سروسز، لیزنگ، ہائوسنگ فنانس، مائیکرو فنانس، ڈسکائونٹنگ سروسز، وینچر کیپٹل اور پرائیویٹ ایکویٹی، نان بینک مائیکرو فنانس ادارے اور ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ مینجمنٹ سروسز شامل ہیں۔

ہر قسم کے کاروبار کے لئے دستاویزی اور عمل کی ضروریات کو ہموار کر کے یہ چیک لسٹیں سٹیک ہولڈرز کو ریگولیٹری توقعات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کریں گی، اس طرح کارروائی کے وقت کو کم کیا جا سکے گا، ابہام کو ختم کیا جا سکے گا اور تعمیل کو مضبوط بنایا جا سکے گا۔یہ چیک لسٹیں اب عام طور پر دستیاب ہیں اور ایس ای سی پی کی آفیشل ویب سائٹ پر اس لنک www.secp.gov.pk/licensing/nbfcs کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات