20 سالہ طالبہ کو جبری زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کیلئے عبرت ناک سزا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت راولپنڈی کا مجرم کو مرتے دم تک پھانسی پر لٹکائے رکھنے کا حکم

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 مئی 2025 19:42

20 سالہ طالبہ کو جبری زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کیلئے عبرت ناک ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2025ء) 20 سالہ طالبہ کو جبری زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کیلئے عبرت ناک سزا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت راولپنڈی کا مجرم کو مرتے دم تک پھانسی پر لٹکائے رکھنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت راولپنڈی میں جنسی زیادتی کے ایک اہم کیس کا فیصلہ سنایا گیا۔

خاتون جج نے معصوم لڑکی کو درندگی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو عبرت ناک سزا سنا کر مثال قائم کر دی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت راولپنڈی کی جج افشاں اعجاز صوفی نے 20 سالہ طالبہ کے ساتھ جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ارشد محمود اچھو کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔ مجرم کو 5لاکھ روپے ہرجانہ اور 2لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہو جائے۔ پولیس کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس نے 20 جولائی 2024 مقدمہ درج کیا تھا۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ گھروں میں کام کرنے گئی تب مجرم نے گھر میں داخل ہوکر گن پوائنٹ پر معصوم اور غریب لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔