ڈی پی او سیالکوٹ کا تھانہ حاجی پورہ میں کھلی کچہری کا انعقاد،شہریوں کے مسائل کے حل کے احکامات جاری

جمعہ 16 مئی 2025 21:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے فیملی پارک عالم چوک، تھانہ حاجی پورہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سن کر ازالہ کیلئے احکامات جاری کیے۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ فیصل شہزاد نے فیملی پارک عالم چوک تھانہ حاجی پورہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کھلی کچہری کے موقع پر لوگوں کے مسائل دریافت کئے اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو فوری انصاف کے احکامات جاری کیے اور جلد رپورٹس جمع کروانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔انہوں نے زیادہ تر لوگوں کے مسائل موقع پر ہی حل کردیے اور کھلی کچہری میں موجود لوگوں نے ڈی پی اوکو تالیاں بجا کر خراج تحسین پیش کیا۔ڈی پی او نے کہا کہ لوگوں کو جلد انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور لوگوں کے مسائل حل کرکے مجھے جلد رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رہے گا،جرائم پیشہ عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور علاقے سے جرائم کا خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :