لاڑکانہ ،پولیس نے اپنے افسر و اہلکار کی شہادت کے مقدمے میں اشتہاری کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا

ہفتہ 17 مئی 2025 09:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) لاڑکانہ پولیس نے پولیس افسر و اہلکار کی شہادت کے مقدمے میں ملوث اشتہاری کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بقاپور پولیس نے مہر واڈا کے قریب کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم سراج مہر کو 2 کلو چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شہید اے ایس آئی مظفر حسین کھوسو اور شہید پولیس اہلکار نواب علی جتوئی کے شہادت والے مقدمے میں ملوث و اشتہاری ہے، اس کے علاوہ یہ دیگر سنگین جرائم اور مقدمات میں بھی ملوث رہا ۔ ملزم سے تفتیش سمیت مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ چند روز قبل پولیس نے اسی مقدمے میں ملوث دوسرے اشتہاری ملزم مدد عرف جاوید کھوہارو مہر کو بھی چرس سمیت گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :