پانچ اکتوبر جلائو گھیرائو مقدمات، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمٰی خان کی عبوری ضمانت میں 30مئی تک توسیع

ہفتہ 17 مئی 2025 13:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پانچ اکتوبر کے جلائو گھیرائو کے دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمٰی خان کی عبوری ضمانت میں 30مئی تک توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمات کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران علیمہ خان عدالت میں پیش نہ ہوئیں اور ان کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ علیمہ خان راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں دیگر کیسز میں پیش ہوئیں ہیں اس لئے یہاں لاہور میں پیش نہیں ہوسکتیں، استدعا ہے کہ ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے ۔عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور کیس کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی ۔