رحیم یارخان،تھانہ کوٹ سبزل پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگیا،ترجمان پولیس

ہفتہ 17 مئی 2025 13:44

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) تھانہ کوٹ سبزل پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ایک خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگیا ۔ کوٹ سبزل پولیس واردات کی نیت سے چھپے ملزمان کی اطلاع پا کر پل قسمانی پہنچے تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک خطرناک اغواء کار ڈاکو کی شناخت اسلم ملک کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ہلاک ڈاکو اغواء برائے تاوان، ڈکیتی ،بھتہ خوری اور شہریوں سے لوٹ مار کے مقدمات میں ملوث و مطلوب تھا۔ ہلاک ڈاکو کے قبضہ سے کلاشنکوف اور متعدد گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ اغواء کار کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے پولیس علاقہ میں سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ہلاک ملزم کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔\378