انڈونیشیا: امریکی باسکٹ بال کھلاڑی منشیات سمگلنگ کی کوشش کے الزام میں گرفتار، سزائے موت کا سامنا

انڈونیشیا کی باسکٹ بال لیگ نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی پر تاحیات پابندی عائد کر دی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 17 مئی 2025 13:50

انڈونیشیا: امریکی باسکٹ بال کھلاڑی منشیات سمگلنگ کی کوشش کے الزام میں ..
جکارتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 مئی 2025ء ) انڈونیشیا کی باسکٹ بال لیگ کے ایک امریکی کھلاڑی جارڈ ڈوین شا کو مبینہ طور پر ملک میں غیر قانونی منشیات سمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ 
پولیس کے مطابق 34 سالہ شا کو جکارتہ کے باہر تانگیرانگ میں واقع اس کے اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر 132 عدد چرس کی ٹافیاں برآمد ہونے کے بعد 7 مئی کو گرفتار کیا گیا۔

 
پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایئرپورٹ کسٹم سے اطلاع ملی تھی کہ شا کو تھائی لینڈ سے ایک مشکوک پارسل موصول ہوا ہے۔ اگر شا کو مجرم قرار دیا جاتا ہے تو انڈونیشیا کے سخت انسداد منشیات قوانین کے تحت اسے عمر قید یا سزائے موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے جس میں مبینہ طور پر شا گرفتاری کے وقت پولیس کی مزاحمت کر رہا ہے اور مدد کے لیے چلا رہا ہے۔

(جاری ہے)

 
سی این این کےمطابق شا نے 2022ء سے انڈونیشین باسکٹ بال لیگ کے کئی کلبوں کے لیے کھیلا تھا اور گزشتہ سال تانگیرانگ ہاکس کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔ 
پولیس کے مطابق دوران تفتیش اس نے بتایا کہ وہ چرس کی ٹافیاں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ بانٹنا چاہتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ٹافیوں میں 869 گرام غیر قانونی کینابینوئڈ موجود تھا۔