ڈپٹی کمشنرخانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرصدارت عیدالاضحیٰ انتظامات بارے اجلاس

ہفتہ 17 مئی 2025 14:58

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنرخانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرصدارت عیدالاضحیٰ انتظامات بارے اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی جی غلام مصطفیٰ سیہڑ، اے سی سنبل جاوید سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں میونسپل کمیٹیوں کی سطح پر عید الاضحیٰ کے جانوروں کی خریدوفروخت کیلئے سیل پوائنٹس قائم کئے جائیں گے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ سیل پوائنٹس پر دی جانے والی سہولیات کی مانیٹرنگ کرینگے،میونسپل اداروں کے چیف افسران سیل پوائنٹس کا لوکیشن پلان جلد شیئرکریں۔ڈاکٹرسلمیٰ سلیمان نے کہاحکومت پنجاب کی ہدایات کےمطابق عیدالاضحیٰ کے مثالی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا،سیل پوائنٹس کے علاوہ بازاروں شہروں،گلیوں میں جانور فروخت نہیں کرنے دیئے جائینگے، جانور سیل پوائنٹس پرصفائی و ستھرائی،سٹاف و مشینری کی تفصیلات کی بھرپور تشہیرکی جائیگی،مثالی انتظامات یقینی بنانے کیلئے تمام محکمے الرٹ رہیں،امن و امان کے قیام کیلئے سکیورٹی سٹاف کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائیگا،کیٹیل مارکیٹوں میں شفاف انتظامات کیلئے ویڈیو کیمرے لگائے جائیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے مزید کہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نجی کمپنیوں کی ورکنگ کو مانیٹر کریگی،متعلقہ سرکاری افسران سیل پوائنٹس پر ذمہ داری نبھائیں،کوتاہی پرایکشن ہوگا۔\378