ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا (ٹیپا) کا دورہ، جاری منصوبوں کا جائزہ لیا

ہفتہ 17 مئی 2025 16:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا) کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے جاری منصوبوں اور ریفارمز بارے بریفنگ دی۔ ڈی جی طاہر فاروق نے اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں رائیونڈ روڈ پر سگلنز کی اپ گریڈیشن کے کاموں بارے بھی بریفنگ دی گئی۔

رائیونڈ روڈ پر چار اہم چوک پر سگنلز کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔قزلباش چوک، شیر شاہ کالونی، بھبتیاں چوک اور ایل ڈی اے ایونیو ون چوک پر سگنلز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

طاہر فاروق نے سگلنز کی اپ گریڈیشن کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ٹیپا میں ڈیجیٹل ریفارمز تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی نے ٹیپا کو اپنی رپورٹ اور این او سیز کو ڈیجیٹل کرنے اور ایل ڈی اے کے ساتھ انٹیگریٹ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ٹیپا، ایل ڈی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل میکانزم آئندہ چند روز میں بنائے۔شہریوں کو این او سیز اور دیگر رپورٹ کے لیے ٹیپا دفتر کے چکر نہ لگانا پڑیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ محمد وقار اسلم، ڈائریکٹر انفورسمنٹ فرقان ظہیر اور دیگر افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :